لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے اغوا کے بعد زیادتی
عون نامی ملزم نے پستول تان کر اغوا کیا اور زبردستی ایکسپو کے پاس ایک گھر میں لے گیا، لڑکی کا بیان
SYDNEY:
نواب ٹاؤن سے نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کی نجی یونیورسٹی میں بی ایس انگلش کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ اسے عون نامی ملزم نے پستول تان کر اغوا کیا اور زبردستی ایکسپو کے پاس ایک گھر میں لے گیا، جہاں ملزم نے زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ پولیس نےملزم کے خلاف مقدمہ درج اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
دوسری جانب سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔