کامیابیوں سے حسد کرنیوالوں کی کوئی پرواہ نہیںریشم
نیک نیتی سے اپنا کام کرتی ہوں اور اس کا مجھے ثمر بھی مل رہا ہے،خصوصی گفتگو
اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ بعض اداکارائیں میری کامیابیوں سے حسد کرتی ہیں لیکن مجھے ان کی قطعی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
میں نیک نیتی سے اپنے کام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہوں اور اس کا مجھے ثمر بھی مل رہا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کوئی انسان کسی کو عزت اور مقام نہیں دے سکتا۔
یہ صرف خدا کی ذات ہے جو ذرے کو آفتاب بنا دیتی ہے، میں اپنے تمام فنکار ساتھیوں کی عزت کرتی ہوں اور ان کی شاندار پرفارمنس پر ان کو مبارکباد بھی دیتی ہوں، جیو اور جینے دو میرا فلسفہ ہے اور اگر ہم اس پر کاربند ہو جائیں تو اس ملک کے مسائل بڑی حد تک کم ہو سکتے ہیں۔