کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
نیپرا میں الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی 1 روپے 38 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔ کے الیکٹرک نے نیپرا میں درخواست کی سماعت کے دوران بجلی ایک روپے 38 پیسے مہنگی کرنے کی استدعا کی۔
چئیرمین نیپرا توصیف فاروقی کا کہنا تھا کہ اخبارات میں کے الیکٹرک کی بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست چھپی تھی۔ اب زمینی حقائق تبدیل ہوگئے۔ جو تازہ ترین معلومات ہیں ان کو ہی زیر غور لائیں گے۔
چئیرمین نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ فیول مہنگا ہونے کا اثر پورے ملک پر پڑا ہے۔ فیول مہنگا ہوا ہے تو اس کا بوجھ تو آئے گا۔ اگر حقائق کے مطابق فیصلہ دیا تو میڈیا ہم پر تنقید کرے گا۔