اسلام آباد کے سیکڑوں سرکاری اساتذہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا پولیس سے جھڑپ

اساتذہ نے ڈی چوک تک ریلی نکالی اور خاردار تاریں اور رکاوٹیں ہٹاکر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

اساتذہ نے ڈی چوک تک ریلی نکالی اور خاردار تاریں اور رکاوٹیں ہٹاکر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے پر اساتذہ تیسرے روز بھی سراپا احتجاج ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوئے تین روز گزر گئے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت آج تمام اسکولوں میں ہڑتال و بائیکاٹ کرتے ہوئے سیکڑوں اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے۔




انہوں نے پریس کلب سے ڈی چوک تک ریلی نکالی اور ڈی چوک پر لگائی گئی خاردار تاریں اور رکاوٹیں ہٹا دیں۔ اس دوران پولیس اور اساتذہ میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔



سیکڑوں ٹیچرز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے اور دھرنا دے دیا۔ ٹیچرز کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے کہا کہ مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

Load Next Story