لاپتہ افراد پر اقوام متحدہ وفد کی آمد سلامتی پر حملہ ہے ارکان قومی اسمبلی

بارش کی تباہ کاریوں پر عالمی امدادکی اپیل کی جائے، اراکین ،وزیر اطلاعات کی یقین دہانی پر صحافیوں کا احتجاج ختم

بارش کی تباہ کاریوں پر عالمی امدادکی اپیل کی جائے، اراکین ،وزیر اطلاعات کی یقین دہانی پر صحافیوں کا احتجاج ختم

مسلم لیگ (ن) نے این ایل سی اسکینڈل میں ملوث 3سابق جرنیلوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا اور واضح کیا ہے کہ کوئی بھی احتساب سے مبرا نہیں۔

نکتہ اعتراض پر سعد رفیق نے کہا کہ جن 3سابق فوجی جرنیلوں کیخلاف الزامات ثابت ہوئے انھیں بچایا جا رہا ہے،فوج کو اس معاملے کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، نیب میں جنرل مشرف کی باقیات موجود ہیں جن کو ختم ہوناچاہیے۔آن لائن کے مطابق انھوں نے کہا کہ فوج جرنیلوں کو بچانے کی کوشش نہ کرے ، عدالت وزیراعظم کو تو گھر بھیج دیتی ہیں مگر کسی فوجی کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ ادھر رضا حیات ہراج نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ اقوام متحدہ کی ٹیم کا لاپتہ افراد کے حوالے سے تحقیقات کیلیے پاکستان آنا ہماری قومی سلامتی پر حملہ ہے۔اقوام متحدہ کی ٹیم کو پاکستان بلانے والوں کو بے نقاب کیا جائے ۔


برجیس طاہر نے کہاکہ بلوچستان پہلے ہی محرومیوں کا شکار ہے ، اس معاملے پر ان کی بھر پور مدد کی جائے۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ صورتحال قابو میں نہ آئی تو عالمی امداد کے حوالے سے اپیل کی جاسکتی ہے۔اے پی پی کے مطابق صحافیوں نے قومی اسمبلی سے واک آئوٹ کیا جس پر وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نیشنل پریس کلب کے اراکین کی ہائوسنگ سوسائٹی کیلیے وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ 14کروڑ روپے اور پریس کلب کیلیے ایک کروڑ روپے سالانہ گرانٹ کی ادائیگی کی ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی جس پر صحافیوں نے واک آئوٹ ختم کر دیا۔

وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر بجلی احمد مختار نے بتایا کہ امن کی صورتحال ، فنڈز کی عدم دستیابی اور منصوبوں کے کام کی نوعیت میں توسیع کے باعث گومل زام ڈیم اور نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کی لاگت میں 2سو ارب کا اضافہ ہوا ۔ دوسری طرف عوامی نیشنل پارٹی، فنکشنل لیگ اور نیشنل پیپلز پارٹی نے سندھ بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔
Load Next Story