مخدوم شہاب کی ضمانت کیلیے سپریم کورٹ میںدرخواست

سیاسی بنیاد پر نشانہ بنایا جارہا ہے، انکوائری میں مکمل تعاون کیا جائیگا

سیاسی بنیاد پر نشانہ بنایا جارہا ہے، انکوائری میں مکمل تعاون کیا جائیگا۔ ۔فوٹو: ايكسپريس/فائل

KARACHI:
وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کی ضمانت قبل از گرفتاری کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے ۔


مخدوم شہاب الدین کی طرف سے ان کے وکیل سردار اسحاق ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کچھ نادیدہ قوتیں انھیں ہراساں کرنے کی سازش کررہی ہیں اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ انسداد منشیات فورس (اے این ایف ) نے 10اکتوبر2011ء کوکیس رجسٹرکیا اور 9 مہینے تک انھیں اس کیس میں شریک ملزم کے طور پر نامزد نہیںکیا گیا لیکن جوں ہی ان کا نام وزیر اعظم کیلیے سامنے آیا تو انھیں نا مزد کرکے وارنٹ جاری کیاگیا۔

درخواست میںکہا گیاکہ انھیں سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا جارہا ہے،سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ جب تک کیس کافیصلہ نہ ہو انھیں گرفتارنہ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔درخواست میںعدالت کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ اس دوران انکوائری میں مکمل تعاون کریں گے ۔
Load Next Story