بھارت میں اس جمعہ بھی مسلمانوں کو نماز سے روک دیا گیا
جنونی ہندوؤں نے جے شری رام کے نعرے لگائے
ISLAMABAD:
بھارتی ریاست ہریانہ میں جنونی ہندوؤں نے مسلمانوں کو نماز جمعہ سے روک دیا اور جے شری رام کے نعرے لگائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی جمعوں کی طرح اس بار بھی پولیس کی موجودگی کے باوجود ہریانہ کے گڑ گاؤں میں انتہا پسند ہندؤں نے مسلمانوں کو کھلے میدان میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔
جنونی ہندوؤں نے پہلے تو جگہ کی کمی کا بہانہ بناتے ہوئے رات گئے ہی ٹرک میدان میں کھڑے کر دیئے اور بعد میں مشتعل ہجوم جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے جمع ہوگئے۔
ہر قسم کی رکاوٹوں کے باوجود 150 سے زائد نمازی جمع ہوگئے اور نماز ادا کرنی چاہی تاہم مشتعل ہجوم نے نعرے بازی شروع کردی جس پر پولیس نے مشتعل ہجوم کو روکنے کی کوشش کی لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 6 شرپسندوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ہریانہ کے علاقے گڑ گاؤں میں گوبر تہوار سے قبل ہی کھلے میدانوں پر قبضہ کرکے نماز سے روکنے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جو تاحال جاری ہے۔