سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کیلیے شرمناک دن ہے وزیراعظم

میں خود اس کیس کی نگرانی کررہا ہوں، تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی، عمران خان

میں خود اس کیس کی نگرانی کررہا ہوں، تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی (فوٹو: فائل)

QUETTA:
عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کے لیے شرم ناک دن ہے، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیالکوٹ فیکٹری پر حملہ آور سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے شرمناک دن ہے۔




یہ بھی پڑھیں : سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے تشدد سے غیر ملکی مینیجر ہلاک

وزیراعظم نے کہا کہ میں خود اس کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں، اس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں جاری ہیں، تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آج سیالکوٹ کی ایک نجی فیکٹری میں ہجوم نے تشدد کرکے سری لنکن مینیجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا بعد ازاں سڑک بلاک کرکے اس کی لاش کو نذر آتش کردیا۔

 
Load Next Story