بھارت میں بہادر ماں نے بچے کو چیتے کے چنگل سے چھڑا لیا

بچے کی ماں کی چیخ و پکار سن کر چیتا گھبرا کر بھاگ گیا۔

چیتے کے دبوچنے سے بچہ معمولی زخمی ہوا:فوٹو:فائل

بھارت میں بہادر ماں نے چیتے کو پسپا ہونے پرمجبورکردیا اوراپنے بچے کی جان بچا لی ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے نیشنل پارک میں رہنے والی کرن بیگا اپنی جھونپٹری میں بچوں کے ساتھ بیٹھی تھیں کہ اچانک چیتا آگیا اوران کے5سال کے بچے کوجھپٹ کرلے گیا۔




ماں نے بچے کی زندگی خطرے میں دیکھ کراپنی جان داؤ پرلگا دی اورشور مچاتی ہوئی چیتے کے پیچھے دوڑیں۔ کرن کوپیچھا کرتے اورشورمچاتے دیکھ کرچیتا گھبرا گیا اوربچے کوچھوڑکربھاگ گیا۔

کرن کی آوازیں سن کر جمع ہونے والے لوگ بچے کواسپتال لے کرگئے جوچیتے کے دانت لگنے سے معمولی زخمی ہوگیا تھا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بچہ اب ٹھیک ہے۔
Load Next Story