طالبان سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کی تشکیل چیلنج

مذاکرات کیلیے بنائی کمیٹی میں کوئی منتخب نمائندہ شامل نہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ میں موقف

کمیٹی عوام کے منتخب نمائندوں پرمشتمل نہیں ہے،درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

طالبان سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کی تشکیل کواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا ہے۔

شہری شاہد اورکزئی نے ہفتے کواسلام آباد ہائیکورٹ میں مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے خلاف آئینی درخواست دائرکی گئی جس میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ کمیٹی عوام کے منتخب نمائندوں پرمشتمل نہیں ہے۔مذاکرات کے لیے بنائی کمیٹی میں کوئی منتخب نمائندہ شامل نہیں ہے۔




عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کے کمیٹی کومذاکراتی عمل سے روکنے کاحکم دیاجائے اور وفاقی حکومت کوحکم دیا جائے کے مذاکرات کے لیے عوام کے منتخب نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے درخواست کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کے علاوہ تینوں کوممبران اوروفاق کوبذریعہ وزارت قانون و انصاف فریق بنایا گیا ہے۔
Load Next Story