آسٹریلیا میں خاتون نے غصے میں آکر قرنطینہ ہوٹل کو آگ لگادی

خاتون اور ان کے 2 بچوں کو قرنطینہ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا

وہ عمارت جہاں واقعہ پیس آیا

LONDON:
کوئنز لینڈ شہر میں ایک خاتون نے قرنطینہ ہوٹل کو آگ لگادی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قرنطینہ ہوٹل کو آگ لگانے والی خاتون اور ان کے 2 بچوں کو قرنطینہ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا۔

خاتون کو آتش زنی کے الزام میں فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تینوں کو دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔


یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا تھا جب شمال مشرقی شہر کیرنز میں واقع پیسیفک ہوٹل کی اوپری منزل کو خاتون نے آگ لگائی جسکے نتیجے میں 160 سے زائد قرنطینہ میں رہ رہے افراد کو باہر نکالنا پڑا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔


آسٹریلین میڈیا کے مطابق 31 سالہ خاتون کسی دوسری ریاست سے کوئینز لینڈ میں آئی تھیں لیکن انہیں قرنطینہ میں معین مدت تک رہنے کا حکم دیا گیا تھا جس پر خاتون شدید نالاں تھیں۔ قرنطینہ میں کچھ دن گزارنے کے خاتون نے اپنے بستر کے نیچے آگ لگائی۔ جو دیکھتے دیکھتے بھڑک اٹھی۔ قیام کے دوران خاتون نے اپنے رویوں سے ملازمین کو پریشان بھی کررکھا تھا۔

Load Next Story