71 کی جنگ میں بہادری سے مقابلہ کرنے والوں کیلیے تقریبات جاری
ملیر چھاؤنی میں جنگ کے ویٹرنز اور بہاری کمیونٹی کویادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
ISLAMABAD:
1971ء کی جنگ کے دوران بہادری سے مقابلہ کرنے والوں کو تکریم دینے کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
تیسری تقریب ملیر چھاؤنی میں 1971ء کی جنگ کے ویٹرنز اور بہاری کمیونٹی کے اعزاز میں منعقد کی گئی، بہاری کمیونٹی کے اراکین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جنگ کے دوران مشرقی پاکستان میں سول آرمڈ فورسز میں خدمات سرانجام دینے والوں کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا،ویٹرنز اور ان کے اہل خانہ کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
وائس ایڈمرل محمد ہارون نے کہا کہ بھارت کا کردار ہمیشہ گندہ رہا،مشرقی پاکستان کے زیادہ تر لوگ پاکستان کے حق میں تھے، مکتی باہنی کے غنڈوں نے بہاریوں اور ان کی خواتین و بچوں پر ظلم ڈھائے، مکتی باہنی نے لوگوں کے بچوں کو کیمپوں میں قید کر کے ٹریننگ دی۔