اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رشتہ داروں کی فائرنگ سے جاں بحق
عمران جعفر اپنے گاؤں گئے ہوئے تھے جہاں ان کی رشتہ داروں سے تلخ کلامی ہوگئی، پولیس
لاہور:
تلخ کلامی پر رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کو قتل کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کو ان کے رشتہ داروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، عمران جعفر کچھ ماہ قبل ہی بطور اے سی جھنگ تعینات ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر تھانہ لنگرانہ کی حدود میں اپنے آبائی گاؤں چک نمبر 237 چنیوٹ گئے ہوئے تھے، جہاں ان کی رشتہ داروں سے تلخ کلامی ہوگئی، اور ان کے قریبی رشتہ داروں نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عمران جعفر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چنیوٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوچکے تھے۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے فائرنگ سے اسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، اور افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔