میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرین پر پولیس نے کار چڑھا دی 5 ہلاک
واقعے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 7 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے
ISLAMABAD:
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز نے کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
میانمار کی مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق ینگون شہر میں فوجی بغاوت کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، مظاہرین نے فوجی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
سیکیورٹی فورسز نے احتجاج کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور پولیس کی جانب دوڑے جس پر سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی جس میں 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 7 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تاحال فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1300 ہوگئی ہے جب کہ درجنوں افراد معذور ہوگئے اور اب بھی 50 سے زائد افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس یکم فروری کو میانمار کی فوج نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر حکمراں آنگ سان سوچی سمیت سیاسی قیادت کو حراست میں لے لیا تھا۔