راولپنڈی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 10 افغان باشندوں سمیت 45 مشتبہ افراد گرفتار
گرفتار کئے گئے افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، راولپنڈی پولیس
RIYADH:
پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران افغان شہریوں سمیت 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی پولیس نے مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ صادق آباد کی حدود میں واقع شکریال اور ڈھوک کالا خان میں سرچ آپریشن کے دوران 45 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار کئے گئے افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم 10 افغان شہری بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جی ایچ کیو کے قریب خود کش حملے کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف آپریشن میں تیزی آئی ہے۔