شان مسعود نے ایک اور تھری فیگر اننگز سجا دی
98پر9 وکٹیں گنوانے کے بعد سندھ کی اننگز ڈیکلیئرڈ،ناردرن 3 پوائنٹس سے محروم
ISLAMABAD:
قائداعظم ٹرافی کے آٹھویں راؤنڈ کا آغاز ہوگیا جب کہ شان مسعود نے ایک اور تھری فیگر اننگز سجا دی۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس پر بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کیخلاف 5 وکٹ پر 283 رنزاسکور کیے، شان مسعود نے دوسری سنچری بناتے ہوئے102رنز کی اننگز کھیلی، عمران بٹ 65، ایاز تصور 36 اور کاشف بھٹی 30 رنزناٹ آؤٹ بنانے میں کامیاب رہے، ظفر گوہر اور حسین طلعت نے 2، 2 شکار کیے۔
یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر 98 رنز پر 9 وکٹیں گنوانے کے بعد سندھ نے پہلی اننگز ڈیکلیئرڈ کرکے ناردرن کو3 قیمتی پوائنٹس سے محروم کردیا۔
پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست سندھ کے عمیربن یوسف 33 رنز بناکر نمایاں رہے، سہیل خان نے 14 رنز بنائے، امیر حمزہ 18 پر ناٹ آؤٹ رہے، شرجیل صفر کی خفت کا شکار ہوئے، 7 کھلاڑی دوہرے ہندسے میں نہ داخل ہو سکے،اطہرمحمود نے 23 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو چلتا کیا،کاشف علی نے 3 اور محمد موسیٰ نے 2وکٹیں لیں۔
واضح رہے کہ حریف سائیڈ کو 200 رنز سے کم پر آؤٹ کرنے والی ٹیم 3 پوائنٹس کی حقدار ہوجاتی ہے۔
جواب میں ناردرن نے ابتدائی دن کا کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹ پر 136 رنزجوڑکرپوزیشن مستحکم کرلی، سرمد بھٹی 53 اور عمر امین 69 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں،دونوں وکٹیں سہیل خان کے نام رہیں۔اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس پر سدرن پنجاب کی ٹیم نے166پر 9 ویں وکٹ گرنے پر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی۔
محمد عمران 64 رنز بناکر نمایاں رہے، یوسف بابر 28 اور طیب عامر 26 رنز بناکر میدان بدر ہوئے، ارشد اقبال نے 4 جبکہ عرفان اللہ اور آصف آفریدی نے 2، 2 وکٹیں اڑائیں، جواب میں خیبر پختونخوا نے 45 رنز 2 وکٹیں گنوا دیں، اسرار اللہ نے 16 اور مصدق احمد نے 11 رنز بنائے، اشفاق احمد 15 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔