گھر کے بھارتی شیر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی ڈھیر

پوری بھارتی ٹیم دوسری اننگ میں 366 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور نیوزی لینڈ 40 رنز سے کامیاب ہو گیا۔

نیل وینگنر نے دوسری اننگ میں 4 اور مجموعی طور پر میچ میں 8 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ فوٹو؛ گیٹی امیج

بھارت نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ملی بھگت سے کرکرکٹ پر حکمرانی کا 'بگ تھری' کا متنازعہ منصوبہ تو منظور کرا لیا ہے لیکن کھیل کے میدان میں گھر کے بھارتی شیر نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں عبرت ناک شکست کے بعد پہلے ٹیسٹ میں بھی ڈھیر ہو گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز جب بھارت کے اپنی دوسری نامکمل اننگ شروع کی تو شیکر دھون 49 اور چتیشور پجارا 22 رنز پر کھیل رہے تھے اور بھارت کو جیتنے کے لئے 320 رنز درکار تھے اور اس کی 9 وکٹیں باقی تھی، شیکر دھون 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی نے بھی 67 اور 39 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن پوری ٹیم دوسری اننگ میں 366 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور نیوزی لینڈ 40 رنز سے کامیاب ہو گیا۔


نیوزی لینڈ کی جانب سے نیل وینگنر نے دوسری اننگ میں 4 اور مجموعی طور پر میچ میں 8 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے بھی میچ میں مجموعی طور پر 6،6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ اپنی دوسری اننگ میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جبکہ بھارت نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ کے 503 رنز کے جواب میں 202 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ سے قبل ایک 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی بھارت کو 0-4 سے عبرت ناک شکست دی تھی۔
Load Next Story