وفاقی قرضے 40 ہزار279 ارب روپے سے بڑھ گئے

پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے قرضے38 ماہ میں 15 ہزار 547 ارب روپے بڑھے۔

پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے قرضے38 ماہ میں 15 ہزار 547 ارب روپے بڑھے ۔ فوٹو : فائل

BARCELONA:
وفاقی حکومت کے قرضے 40 ہزار279 ارب روپے سے بڑھ گئے جب کہ موجودہ حکومت کے 38 ماہ میں 15 ہزار 547 ارب روپے اضافہ ہوا۔


اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق حکومت کے ملکی قرضے 26 ہزار467 ارب 70 کروڑ روپے ہو گئے۔موجودہ دور میں اندرونی قرضے9ہزار 677 ارب، غیر ملکی قرضے 13ہزار811 ارب روپے سے بڑھ گئے۔

موجودہ دور میں بیرونی قرضہ 5 ہزار 869 ارب روپے بڑھا۔ اگست 2018 ء میں وفاقی حکومت کے قرضے 24 ہزار 732 ارب روپے تھے، جس میں اندرونی قرضے 16 ہزار 790 ارب اور بیرونی قرضے7 ہزار 942 ارب روپے تھے۔
Load Next Story