جنوری میں 30 فیصد سستا راشن پروگرام لائیں گے فواد چوہدری
چینی کی قیمت میں مزید 4 روپے کمی آسکتی ہے، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے اچھا گیت گایا، وزیر اطلاعات
وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ جنوری سے 30 فیصد سستا راشن پروگرام لا رہے ہیں، چینی کی قیمت میں تین سے چار روپے مزید کمی آ سکتی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد حسین چوہدری نے کہا کہ الیکٹرنک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) لانے کا مقصد صرف شفاف الیکشن کرانا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نجانے کیوں ای وی ایم کی مخالفت کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین نواز اپنے پاپا کی پارٹی کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دینا چاہتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ہمارا منشور ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے کیوں صرف پی ٹی آئی پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرے، الیکشن کمیشن کو ای وی ایم سے متعلق اپنی تسلی کرنی چاہیے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگلے سال جنوری سے 30 فیصد سستا راشن پروگرام لا رہے ہیں، کراچی کے سوا پورے ملک میں چینی 90 روپے فی کلو گرام دستیاب ہے، چینی کی قیمت میں تین سے چار روپے مزید کمی آ سکتی ہے، اسی طرح کھاد کا بھی معاملہ ہے، عالمی سطح پر کھاد کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا لیکن ملک میں کھاد کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی جانب سے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گیت گانے کی تعریف کی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز نے اچھا گایا، اچھی بات ہے خاندانی محفلوں میں انجوائے کرنا چاہیے، ہمارا ن لیگ کی قیادت سے سیاسی اختلاف ہے، ہمارا اعتراض یہ ہے کہ ہمارے پیسوں سے شادیاں نہ کریں۔