افغانوں کو بیرون ملک جانے کیلئے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی منظوری
وفاقی کابینہ کا اجلاس، ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے پر پیپرا رولز سے جزوی استثنیٰ دینے کی بھی منظوری
کراچی:
وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں 99 پیسے اضافے اور افغانستان شہریوں کو بیرون ملک سفر کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم اور کابینہ نے پنجاب حکومت کو ہدایت دی کہ جو ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں ان کا ٹرائل جلد شروع کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں 99 پیسے اضافے اور افغانستان شہریوں کو بیرون ملک سفر کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو ملک میں یوریا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد پر پیپرا رولز سے جزوی استثنیٰ دینے کی منظوری بھی دی۔