بچت بازار میں اسٹال نہ ملنے پر خاتون نے خود کو آگ لگا لی
بازار کے ٹھیکیدار جبار، توصیف اور عابد نے خاتون سے بھتہ وصول کیا، اور اسٹال کالی کرایا، پولیس
BEIJING:
مجاہد کالونی کی رہائشی 45 سالہ نورین بی بی نے ہفتہ وار منگل بازار میں اسٹال نہ ملنے پر خود کو آگ لگا لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی کی رہائشی 45 سالہ خاتون نورین بی بی نے ہفتہ وار منگل بازار میں اسٹال نہ ملنے پر خود کو آگ لگالی، خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پر برن یونٹ میں اس کا علاج جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ نورین نامی خاتون کے 7 بچے ہیں، اور اس کا شوہر غلہ منڈی میں محنت مزدوری کرتا ہے، گھر میں غربت کے ڈیرے ہیں، جس کی وجہ سے خاتون شوہر کا ہاتھ بٹانے کے لئے گھر سے باہر نکلی، مجاہد کالونی میں لگائے جانے والے منگل بازار میں اسٹال لگایا تاہم ٹھیکیدار جبار، توصیف اور عابد نے خاتون سے بھتہ وصول کیا، بار بار بھتے کے لئے تنگ کرنے اور اسٹال کی جگہ خالی کرانے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے آگ لگالی۔
دوسری جانب تھانہ اربن ایریا پولیس نے 3 ٹھیکیداروں میں سے دو جبار اور توصیف کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے، خاتون کے مزید بیان پر ملزمان کے خلاف دفعات شامل کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔