سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار 131 ملزمان میں سے 46 رہا
سانحہ سیالکوٹ میں اب تک 34 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا
KABUL:
سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار 131 ملزمان میں سے 46 کو رہا کردیا گیا ہے۔
سانحہ سیالکوٹ کی تفتیش میں ملزمان کا کردار واضع ہونے لگا۔ تفتیشی افسر گوہر عباس بھٹی نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار 131 ملزمان میں سے 46 کو رہا کردیا گیا ہے، ان افراد کو مکمل تفتیش کے بعد رہاکیا گیا، رہا کیے گئے 46 افراد کا سانحہ سیالکوٹ سے کوئی کردارسامنے نہیں آیا، پولیس کو موصول ہونے والی تمام ویڈیو اور دیگر ذرائع سے جائزہ لیا گیا، یہ افراد ملوث نہیں تھے۔
دوسری جانب پنجاب پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے مزید سانحہ سیالکوٹ کے مزید 8 مرکزی ملزمان کو گرفتارکرلیا اور اب تک 34مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سیالکوٹ سانحہ؛ پریانتھا کمارا قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آگئے
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمان میں پریانتھا کمارا کی نعش کی بے حرمتی کرنے والا ذاکر سلمان بھی شامل ہے جسے رات گئے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں واقعہ کی ویڈیو بنانے، اشتعال دلانے اور تشدد کرنے والے بھی شامل ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کیس کی تحقیقات کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کے کیس پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں، ذمہ دار قانون کے تحت سخت سزا کے حقدار ہیں اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی، انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔