ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کراچی میں قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے

افتخار احمد، خوشدل شاہ، حیدر علی، حارث رؤف، شاداب خان، وسیم جونیئر، فخرزمان، محمد حسنین اور آصف علی قرنطینہ میں ہیں

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 13 دسمبر کو کراچی میں پہلا ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا فوٹو: فائل

PESHAWAR:
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ملک میں موجود قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔

بنگلا دیش کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے والی قومی ٹیم جمعرات کو وطن واپس پہنچے گی، ٹیم کے کچھ کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے جب کہ کچھ کھلاڑی کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں قرنطینہ میں ہیں۔


کراچی میں قرنطینہ کئے ہوئے کھلاڑیوں عثمان قادر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حیدر علی، حارث رؤف، شاداب خان، وسیم جونیئر، فخر زمان، محمد حسنین ، آصف علی اور شاہ نواز کے کوویڈ ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 13 دسمبر کو کراچی میں پہلا ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔
Load Next Story