کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز

زلزلے کے جھٹکے رات 10 بج کر 16 منٹ پر محسوس کئے گئے فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے ملیر، صدر، شاہ فیصل کالونی، گلشن حدید، قائدآباد ، گلستان جوہر ، پہلوان گوٹھ، سعدی ٹاون، گلشن حدید اور گڈاپ میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات 10 بج کر 16 منٹ پر محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلومیٹر شمال میں تھا، جب کہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر اور شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔


 

 

 
Load Next Story