بپن راوت کا اختتام پیغام دیتا ہے کسی بھی شخص پر ظلم نہیں کرنا چاہئے مشعال ملک
بپن راوت کہتے تھے کشمیریوں کی میت نہیں دیں گے آج اپنی لاش کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ ہورہا ہے، مشعال ملک
لاہور:
کشمیری حریت رہنما مشعال ملک کا کہنا ہے کہ پن راوت کا اختتام پیغام دیتا ہے کہ کسی بھی شخص پر ظلم نہیں کرنا چاہئے۔
کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے متعلق راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تصویری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بپن راوت اور ان کی اہلیہ کا اختتام پیغام دیتا ہے کہ کسی بھی شخص پر ظلم نہیں کرنا چاہئے، بپن راوت کہتے تھے کشمیریوں کی میت نہیں دیں گے لیکن آج اپنی لاش کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ ہورہا ہے، دنیا یاد رکھے مظلوموں کی آہیں آسمان تک جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے جنت نظیر کشمیر کو دوزخ بنا دیا ہے، بھارتی فوجی لاشوں کی بے حرمتی کرتے ہیں لیکن دنیا اندھی گونگی بہری ہے جو بھارت سے گھبراتی ہے جب کہ کشمیر کے پاس اپنے دفاع کے لئے فوج نہیں ہے۔