بلاول بھٹو کا 7 براعظموں کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کا عزم
مجھے خود بھی کوہ پیمائی کا بہت شوق ہے، بلاول بھٹو
RAWALPINDI:
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 7 براعظموں کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے یورپ، جنوبی امریکا اور افریقا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے سات براعظموں کی 7 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں کوہ پیمائی کو عالمی سطح پر فروغ دیا جائے گا، لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اسد علی میمن ملک خاص طور پر صوبے کے نوجوانوں کے لیے بہترین جدوجہد کی عمدہ مثال ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مجھے خود بھی کوہ پیمائی کا بہت شوق ہے، میری تمنا ہے کہ دنیا کے سات براعظموں کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کروں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوہ پیما اسد علی میمن کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں، ملک و قوم کا نام خوب روشن کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور متعلقہ حکام کو اسد علی میمن کی بھرپور معاونت کی بھی ہدایت کی ہے۔