پولٹری سیکٹر پر انکوائری مکمل 8 ہیچریز کا پرائس فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

مسابقتی کمیشن کارٹل میں ملوث ایک دن کے بوائلر چوزے کی پیداوار اور فروخت کرنے والی پولٹری کمپنیوں کو شوکاز جاری کرے گا

مسابقتی کمیشن کارٹل میں ملوث ایک دن کے بوائلر چوزے کی پیداوار اور فروخت کرنے والی پولٹری کمپنیوں کو شوکاز جاری کرے گا (فوٹو : فائل)

DOHA:
مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی پولٹری سیکٹر میں گٹھ جوڑ کے بارے میں انکوائری مکمل ہوگئی، 8 ہیچریز کے گٹھ جوڑ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کارٹل میں ملوث ایک دن کے بوائلر چوزے کی پیداوار اور فروخت کرنے والی پولٹری کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کرے گا۔

سی سی پی کے مطابق انکوائری رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ آٹھ ہیچریز سال 2019ء سے لے کر جون 2021ء تک ایک دن کے برائلر چوزے کی مارکیٹ میں مبینہ طور پر ساز باز اور پرائس فکسنگ میں ملوث رہی ہیں۔ سی سی پی نے یہ انکوائری برائلر فارمر ز کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ شکایات کے بعد شروع کی۔


شکایت میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ایک دن کے چوزے کی قیمتوں میں اضافے کا سبب اس سیکٹر میں کارٹلائزیشن ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کہ زیادہ تر ہیچریز جو کہ مبینہ کارٹل گروپ کا حصہ ہیں وہ تمام پولٹری سپلائی چین یعنی بریڈنگ سے پولٹری فیڈ کی پروڈکشن تک ہر چیز میں ملوث ہیں۔

انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر کمیشن ایک دن کے چوزے کی پروڈکشن اور فروخت میں کمپی ٹیشن ایکٹ کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی میں ملوث کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کرے گا۔
Load Next Story