ہالینڈ کے سیگفیڈ ایکمین پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
سیگیفڈ ایکمین نے پاکستان میں جدید ہاکی کلچر متعارف کرانے کو اہم ہدف قرار دے دیا
LONDON:
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں۔ سیگفیڈ ایکمین کو 2026ء تک پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔ پاکستانی ہاکی ٹیم کل صبح کراچی سے ڈھاکا روانہ ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے خواجہ جنید اور ایکمین کے ساتھ پریس کانفرنس میں ایکمین کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات شئیر کیں۔ آصف باجوہ کے مطابق غیر ملکی کوچ کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی، ان کو ایک بہترین قومی ٹیم تیار کرنے کے لیے فری ہینڈ دیا گیا ہے، فیڈریشن ان کو تمام ممکن وسائل مہیا کرے گی، گزشتہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر ٹرافی اٹھائی تھی۔ 2019ء کے بعد پاکستانی ٹیم اب کھیلنے جارہی ہے، خواجہ جنید تیم لیڈر ہوًں گے۔
دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ سیگیفڈ ایکمین نے پاکستان میں جدید ہاکی کلچر متعارف کرانے کو اہم ہدف قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رینکنگ میں اٹھارہ نمبر کی ٹیم کی کوچنگ چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، عالمی رینکنگ میں پاکستان ہاکی ٹیم 18 ویں نمبر پر جبکہ بھارت 4 نمبر پر ہے۔
ہیڈ کوچ سیگیفڈ ایکمین نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو جدید ہاکی اسکلز سیکھنے اور انٹرنیشنل فٹنس لیول کی ضرورت ہے جس کے لیے سب کو سخت محنت کرنا ہوگی، پاکستانی کھلاڑیوں میں پوٹینشل ہے تاہم رزلٹ اچھے لانے کے لیے اسکلز میں بہتری اور فٹنس کلچر کو عادت بنانا پڑے گا، منزل بہت کھٹن اور دور ضرور ہے لیکن عمدہ حکمت علمی، خلوص، نیت اور لگن کے ساتھ ورک کیا جائے تو حالات بدل سکتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ ایک دم سے کچھ بدلنے والا نہیں، یہ ایک مشکل ٹاسک ہے، آہستہ آہستہ پرفارمنس کا گراف بلند ہوگا، کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے، ان کو فرنٹ سے لیڈ کرنے کا کہا ہے، ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے خواجہ جنید اور سلیکٹرز نے ٹیم کا انتخاب کیا ہے، میں نے ان لڑکوں کے ساتھ دو سیشنز ہی کیے ہیں، ہمارے گروپ میں جاپان، کوریا، بھارت جیسی مشکل ٹیمیں ہیں، کوئی پیشگوئی تو نہیں کرسکتا، ٹیم سے بہتر نتائج لینے کی پوری کوشش کریں گے۔