بھارتی آرمی چیف بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک
حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
ATHENS:
بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے، بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں جنرل بپن راوت کی اہلیہ بھی شامل ہیں،11 افراد موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ تین زخمیوں میں دو نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ہیلی کوپٹر کوئمباتور اور سلور کے درمیان واقع تامل ناڈو کے پہاڑی علاقے کونور کے قریب گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر بھارتی فضائیہ کے سلور بیس سے ویلنگٹن میں ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج جا رہا تھا، جہاں جنرل راوت نے لیکچر دینا تھا۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بھی حادثے کی تصدیق کی گئی ہے، قبل ازیں جنرل بپن راوت کی ہلاکت یا زخمی ہونے کے حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی تھی، رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایچ ایس پناگ نے بھی ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ بپن راوت اب ہمارے درمیان نہیں رہے، جنرل بپن راوت ملٹری کالج میں لیکچر دینے جا رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایک کالج کے نزدیک گھنے جنگل والے علاقے میں گرا ہوا ہے اور آگ کے بلند شعلوں کو بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کو یکم جنوری 2020 میں مودی سرکار نے بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا، دریں اثنا پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت ان کی اہلیہ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔