ڈاکٹرعاصم نے جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس طلب کرلیا
اگلے ہفتے منعقد ہونیوالے اجلاس میں اسکالرشپ، مالی گرانٹ،بجٹ زیربحث آئیں گے
صوبائی اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹرعاصم حسین نے سندھ کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا ہے وہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی وطن واپسی پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے.
صوبائی اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم نے ایکسپریس سے گفتگو میں کہا کہ میں نے سب سے پہلے صوبے کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرزکااجلاس طلب کیا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں صوبے کی نجی جامعات اور اسناد تفویض کرنے والے اداروں کے سربراہوں کا اجلاس طلب کیا جائے گا، ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ اجلاس میں سندھ کی جامعات کو اسکالرشپ، مالی گرانٹ ،جامعات کے بجٹ اوراخراجات سمیت دیگراہم معاملات زیربحث آئیں گے انھوں نے کہا کہ وہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کا معیار بہتر دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے، صوبائی اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے بورڈ آف گورنرز میں ماہرین تعلیم کا تقررکیاجائے گا اوران کی مشاورت سے سندھ کی جامعات کے لیے ایسی اکیڈمک پالیسیاں بنائی جائیں گی جوسندھ کے طلبا کے مفاد میں ہونگی اوراس سلسلے میں اساتذہ سے بھی مشاورت ہوگی، ڈاکٹر عاصم حسین کاکہنا تھاکہ صوبائی اعلیٰ تعلیمی کمیشن جلد سندھ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اپنافعال کرداراداکرے گی۔