امریکا میں ہیری پوٹرکا پہلا ایڈیشن 4 لاکھ 71ہزارڈالرز کی ریکارڈ  قیمت پرفروخت

ہیری پوٹر کا پہلا ایڈیشن 1997 میں برطانیہ میں شائع ہوا تھا۔

ہیری پوٹر کی کتابوں پر 8فلموں کی سیریز بھی بن چکی ہے:فوٹو:فائل

LONDON:
امریکا میں شہرہ آفاق ہیری پوٹر کا پہلا ایڈیشن 4لاکھ 71 ہزارڈالرز کی ریکارڈ قیمت پرفروخت ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 1997میں برطانیہ میں شائع ہونے والا ہیری پوٹر کا پہلا ایڈیشن امریکا کے مقامی نیلام گھرمیں فروخت کے لئے پیش کیا گیا تھا۔

ہیری پوٹرکا پہلا ایڈیشن 4لاکھ 71 ہزارڈالرزمیں فروخت ہوا۔ نیلام گھر کے منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ 20 ویں صدی میں لکھے گئے فکشن کی فروخت کی ریکارڈ قیمت ہے۔


برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ نے ہیری پوٹر سیریز کی 6کتابیں لکھیں تھیں جن کی دنیا بھرمیں 80 زبانوں میں 500ملین کاپیاں فروخت ہوئیں۔

ہیری پوٹر پربننے والی 8 فلموں کی عالمی باکس آفس پر کمائی 7.8 بلین ڈالرز رہی تھی۔

 
Load Next Story