کیا کترینہ نے اپنی شادی کے 75 فیصد اخراجات خود برداشت کیے
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پر 4 کروڑ روپے کی لاگت آئی، بھارتی میڈیا
FAISALABAD:
بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ کترینہ کیف نے اپنی شادی کے 75 فیصد اخراجات خود برداشت کیے۔
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے شادی کے اخراجات کو لے کر بھارتی میڈیا میں کئی باتیں گردش کررہی ہیں۔
کترینہ کیف وکی کوشل کے ساتھ 9 دسمبر کو راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کے انتہائی شاندار سکس سینسز فورٹ باروارہ ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پر 4 کروڑ روپے کی لاگت آئی۔
یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل نے کترینہ کیف کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟
تاہم بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ کترینہ کیف اپنی شادی کے 75 فیصد اخراجات خود برداشت کررہی ہیں، جب کہ وکی کوشل اخراجات کا 25 فیصد ادا کررہے ہیں۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جس ہوٹل میں دونوں کی شادی ہوئی وہ انہیں مفت فراہم کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف بظاہر زیادہ تر چیکس پر خود دستخط کررہی ہیں جن میں مہمانوں کے سفری اخراجات، سکیورٹی انتظامات سمیت متعدد اخراجات شامل ہیں۔ تاہم ایک بھارتی ویب سائٹ نے ان تمام دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سے کوئی بھی بات درست نہیں۔
وہیں دوسری جانب ابھی تک کترینہ کیف یا وکی کوشل کی جانب سے بھارتی میڈیا کے ان دعووں کے حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔