پاکستانی سیریل کلر جاوید اقبال پر بننے والی فلم کا ٹریلر ریلیز

فلم رواں ماہ 24 تاریخ کو ریلیز کرنے کا اعلان کیاگیا ہے

فلم رواں ماہ 24 تاریخ کو ریلیز کرنے کا اعلان کیاگیا ہے فوٹوفائل

100 بچوں کے قاتل بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بننے والی فلم ''دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر'' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

فلم کا مرکزی کردار اداکار یاسر حسین نے ادا کیا ہے جبکہ عائشہ عمر فلم میں پولیس آفیسر کا کردار ادا کررہی ہیں جنہوں نے جاوید اقبال کیس کی تفتیش میں اہم کردار ادا کیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سیریل کلر جاوید اقبال پر بننے والی فلم کا پوسٹر جاری

فلم کی کہانی پاکستان کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کے گرد گھومتی ہے جس نے 1998 سے 1999 کے دوران لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو نہ صرف جنسی طور پر ہراساں کیا تھا بلکہ انہیں قتل کرکے بچوں کی لاشوں کے ٹکڑوں کو تیزاب میں گلا کر دریا برد کردیا تھا۔

فلم کے ہدایت کار ابوعلیحہ ہیں اور فلم رواں ماہ 24 تاریخ کو ریلیز کرنے کا اعلان کیاگیا ہے۔
[ytembed videoid="ZAbxbmLeLpM"]
Load Next Story