ابھی تو میں جوان ہوں اور مستقبل کیلیے پراعتماد بھی سرفراز احمد
دورہ پاکستان پر موجود مہمان ٹیم کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے، سرفراز احمد
NEW DELHI:
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے قائد اور سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ابھی تو میں جوان ہوں، بھرپور محنت کر رہا ہوں اور مستقبل کے لیے پر اعتماد بھی ہوں۔
قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہو جانے والے سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دکھی نہیں بلکہ خوش ہوں، زندگی میں نشیب و فراز آتے ہیں، میری مکمل توجہ اگلے پی ایس ایل پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق قومی کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی شمولیت سے ہماری ٹیم مزید مضبوط ہوگی اور میں بہت مسرور ہوں، شاہد آفریدی بہترین کرکٹر اور سینئر ہونے کے ناطے ہمیشہ رہنمائی کرتے ہیں۔
سرفراز احمد نے یہ بھی کہا کہ دورہ پاکستان پر موجود مہمان ٹیم کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔