ورلڈ ویٹ لفٹنگ طلحہ طالب نے پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیت لیا

طلحہ طالب نے67 کلوگرام کیٹیگری کے اسنیچ ایونٹ میں 143 کلو وزن اٹھاکر برانز میڈل اپنے نام کیا۔

طلحہ طالب نے67 کلوگرام کیٹیگری کے اسنیچ ایونٹ میں 143 کلو وزن اٹھاکر برانز میڈل اپنے نام کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

RAWALPINDI/ISLAMABAD:
پاکستان نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پہلا میڈل جیت لیا جب کہ اولمپئن طلحہ طالب نے یہ کارنامہ انجام دیا۔

تاشقند میں ورلڈ چیمپئن شپ میں طلحہ طالب نے67 کلوگرام کیٹیگری کے اسنیچ ایونٹ میں 143 کلو وزن اٹھاکر برانز میڈل اپنے نام کیا،روس کے زلفت گیرو نے گولڈ اور ازبک پلیئر دوستن یوکوبوف نے چاندی کا تمغہ جیتا۔


طلحہ طالب کلین اینڈ جرک ایونٹ میں بدقسمتی سے مقابلہ مکمل نہ کرسکے لیکن ورلڈ چیمپئن شپ میں پہلا میڈل ضرور پانے میں کامیاب ہوگئے۔

 
Load Next Story