سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ

سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو جلانے کے کیس میں اہم پیش رفت

سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو جلانے کے کیس میں اہم پیش رفت

MOUNT ARAFAT:
سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو جلانے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

حکومت نے سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ ملزمان کا ٹرائل امن وامان کی صورتحال کے باعث جیل کروایا جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں: سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار 131 ملزمان میں سے 46 رہا

پراسکیوشن اور پنجاب حکومت کے اہم اجلاس میں جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔ پراسکیوشن کی جانب سے جیل انتظامیہ کو جیل میں انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ پولیس حکام کوجلد از جلد چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load Next Story