الیکشن کمیشن میں 8 مزید نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج ہوگیا

الیکسن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 135 ہوگئی

الیکسن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 135 ہو گئی (فوٹو : فائل)

الیکشن کمیشن میں 8 مزید نئی سیاسی جماعتوں کے اندراج کے بعد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 135 ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے، اور الیکشن کمیشن میں 8 مزید نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج ہوگیا ہے، جس کے بعد الیکسن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 135 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے تازہ ترین جماعتوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق نئی رجسٹرڈ ہونے والی سیاسی جماعتوں میں عوامی تحریک، پاکستان محافظ پارٹی (نیشنل)، قومی عوامی تحریک پاکستان، پاکستان تحریک اتحاد، فرسٹ ڈیموکریٹ فرنٹ، پاکستان پیپلز الائنس، پاکستان عام آدمی موومنٹ اور کسان اتحاد بھی بھی نئی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 135 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 16 سیاسی جماعتیں پارلیمان کا حصہ ہیں۔
Load Next Story