سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اور پی پی پی ارکان میں ہاتھا پائی

ہنگامہ آرائی کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

ہنگامہ آرائی کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

RAJANPUR:
سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی میں ہاتھا پائی کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں سندھ فیکٹریز ترمیمی ایکٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا تاہم اس موقع پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایوان میں شور شرابہ کیا گیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی گئیں۔ حکومتی رکن مکیش چاولہ نے کہا کہ ایسا مت کرو بدتمیز، اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ یہ طریقہ درست نہیں ہے، مستی کرنی ہے تو باہر چلے جائیں، یہ کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی نے بلدیاتی ترمیمی بل منظورکرلیا


اپوزیشن ارکان کی جانب سے خاموشی اختیار نہ کیے جانے پر پیپلزپارٹی ارکان نے بھی ایوان میں نعرے بازی شروع کردی، اسی دوران پی پی اور پی ٹی آئی اراکین آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے سے تلخ کلامی شروع کردی جب کہ بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی جس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

 

 

 
Load Next Story