احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 34 ارب سے زائد رقم تقسیم

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لئے 48 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 40 لاکھ کم آمدن افراد کی شمولیت کا ہدف مقرر کیا گیا تھا فوٹو: فائل

LONDON:
 

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے میں کم آمدن والے 28 لاکھ افراد میں ساڑھے 34 ارب سے زائد امدادی رقم تقسیم کئے جا چکے ہیں۔


احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز جون 2021 میں ہوا تھا جو تاحال جاری ہے، دوسرے مرحلے کے لئے 48 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا جس میں 40 لاکھ کم آمدن افراد کی شمولیت کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

پروگرام کے دوسرے مرحلے میں بھی مستحق افراد کو ون ٹائم 12 ہزار روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 14 لاکھ 9 ہزار 271 افراد میں 16 ارب 91 کروڑ روپے، سندھ کے 6 لاکھ 65 ہزار 571 افراد میں 7 ارب 98 کروڑ 68 لاکھ 28 ہزار روپے، خیبر پختونخوا کے 6 لاکھ 16 ہزار 632 افراد میں 7 ارب 29 کروڑ 95 لاکھ 84 ہزار روپے، بلوچستان کے ایک لاکھ 29 ہزار 855 افراد میں ایک ارب 55 کروڑ 8 لاکھ 60 ہزار روپے، آزاد کشمیر کے 35 ہزار 383 افراد میں 42 کروڑ 45 لاکھ 96 ہزار روپے، گلگت بلتستان کے 17 ہزار 326 افراد میں 20 کروڑ 79لاکھ12 ہزار روپے جبکہ اسلام آباد کے5 ہزار117 افراد میں 7 کروڑ 10 لاکھ4ہزار روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔
Load Next Story