آسٹریلیا کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی
لاہورمیں قذافی اسٹیڈیم اور سیف سٹی کا دورہ،مانیٹرنگ کا عملی مظاہرہ دیکھا۔
KHANEWAL:
آسٹریلوی وفد کو لاہور میں فول پروف سیکیورٹی کا یقین دلادیا گیا جب کہ مہمانوں نے قذافی اسٹیڈیم اور سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کرتے ہوئے شہر بھر کی مانیٹرنگ کا عملی مظاہرہ دیکھا۔
کینگروز کو مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد انتظامات کا جائزہ کیلیے کراچی پہنچا تھا،وہاں مہمانوں کو نیشنل اسٹیڈیم، ہوٹل اور مہمان ٹیم کے روٹ سے آگاہی دی گئی،بعد ازاں آفیشلز کو اسلام آباد کا ٹور کرانے کے ساتھ سیکیورٹی اور دیگر امور پر بریفنگ ملی۔
گذشتہ روز آسٹریلوی وفد کی پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم آمد ہوئی، مہمانوں نے قذافی اسٹیڈیم میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے بریفنگ دی، سیکیورٹی ماہرین کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنے پلان سے آگاہ کیا،مہمانوں کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کرایا گیا۔
حکام نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی، ڈیوٹی پر مامور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپس میں تال میل اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی بتایا گیا، پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سیکیورٹی کی ویڈیوز دکھائی گئیں۔
آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم نے کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار بھی دیکھا، مہمان وفد کو ویڈیوز کی مدد سے بتایا گیا کہ کینگروز کی ایئرپورٹ سے ہوٹل اور اسٹیڈیم کے روٹس پر اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہوگی، چھتوں کو سنائپرز کی مدد سے کور کیا جائے گا۔
میچز کے دوران قذافی اسٹیڈیم بھی سخت حفاظتی حصار میں رہے گا، فضائی نگرانی کیلیے ہیلی کاپٹرز سے مدد لی جائے گی، سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر مہمان وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔