بلوچستان پشین میں آپریشن کے دوران 845 کلو گرام منشیات برآمد
منشیات میں 505 کلو گرام مارفین اور 340 کلو گرام ہیروئن شامل ہے، اے این ایف
بلوچستان کے علاقے پشین میں اے این ایف کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 845 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق آپریشن کے دوران قلعی بوئی کے غار میں زخیرہ کی گئی 845 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی ہے۔ منشیات میں 505 کلو گرام مارفین اور 340 کلو گرام ہیروئن شامل ہے۔
اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات افغانستان سے اسمگل کرکے غار میں زخیرہ کی گئی تھی اور زخیرہ کی گئی منشیات کو گوادر کے راستے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔