پولیس انسپکٹر کی ساتھیوں کے ساتھ مل کر 19 سالہ نوجوان کے ساتھ بدفعلی

ملزمان نے نوجوان کو جوس میں نشہ آور دی اور بے ہوشی کی حالت میں ملزم عباس ٹالپر کی اوطاق پر لے گئے، ایف آئی آر کا متن

ملزمان نے نوجوان کو جوس میں نشہ آور دی اور بے ہوشی کی حالت میں ملزم عباس ٹالپر کی اوطاق پر لے گئے، ایف آئی آر کا متن۔ فوٹو:فائل

پولیس انسپکٹر اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔


پولیس حکام کے مطابق سہون میں پولیس انسپکٹر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 19 سالہ نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں ملزم انسپکٹر پیرالھبچایو اور دیگر 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مدعی کے بیان کے مطابق نوجوان کوچ پر ڈرائیوری کرتا ہے، ملزمان نے نوجوان کو جوس میں نشہ آور دوا دی اور بے ہوشی کی حالت میں ملزم عباس ٹالپر کی اوطاق پر لے گئے اور ہوس کا نشانہ بنایا، اور جب جائے وقوعہ پر نوجوان کے ورثاء پہنچے تو ایس ایچ او و دیگر فرار ہوگئے۔
Load Next Story