کراچی میں وکیل عرفان مہر کے قتل میں سالا اور سالیاں ملوث نکلیں
قاتل اکبر اور اس کی دو سگی بہنیں عرفان مہر کے قتل میں ملوث ہیں اور یہ مقتول کی سالیاں اور سالا ہے، پولیس حکام
NEW YORK:
پولیس حکام نے بتایا کہ بار کونسل کے ممبر اور وکیل عرفان مہر کے قتل میں ملوث ملزم اکبر مقتول کا سالا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم مقام کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قتل ہونے والے ایڈوکیٹ عرفان مہر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے وکیل جاں بحق
کراچی چیف پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی ہے جو مقتول عرفان مہر کا سالا ہے، جب کہ قاتل کی دو سگی بہنیں بھی اس واردات میں ملوث ہیں، یہاں تک کہ ایک بیوہ بہن نے اپنے بھائی اکبر کو اسلحہ خریدنے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کے لئے پیسے بھی دیئے۔
غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی کوئی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں بلکہ انھوں نے گھریلو رنجش پر بہنوئی کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا۔ ملزم اکبر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ملازم ہے جب کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے لیے عرفان مہر کو قتل کیا گیا۔
واضح رہے کہ یکم دسمبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں عرفان مہر کو اس وقت قتل کیا گیا، جب مقتول اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس جارہا تھا۔