نیہا ککڑ کو500 کے نوٹ بانٹنا مہنگا پڑ گیا

نیہا ککڑ ممبئی کی سڑک پرنوٹ بانٹنے نکلیں اورخود پریشانی کا شکار ہوگئیں۔

نیہا ککڑ لوگوں کی مدد کرنے کے حوالے سے مشہورہیں:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
بھارتی سنگرنیہا ککڑ کو ممبئی کی سڑکوں پرنوٹ بانٹنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیہا ککڑ ممبئی کی ایک سڑک پربھکاری بچوں میں500 کےنوٹ بانٹ رہیں تھیں کہ دیکھتے ہی دیکھتے ان کے گرد بھکاری بچوں کا ہجوم جمع ہوگیا اورنوٹ مانگنے لگا۔


نیہا ککڑ بھکاری بچوں کے ہجوم سے خوف زدہ ہوکرگاڑی میں بیٹھ گئیں لیکن بھکاریوں نے ان کی گاڑی کوبھی گھیرلیا۔ راہ گیروں اورقریبی مارکیٹ کے دکان داروں نے آکر بمشکل تمام نیہا ککڑ کی گاڑی سے بھکاریوں کے ہجوم کوہٹایا اوروہ روانہ ہوئیں۔

متوسط طبقے سے بالی وڈ کے امیر اسٹارز کی فہرست میں شامل ہونے والی نیہا ککڑ اپنی فراخدلی اورلوگوں کی مدد کرنے کے حوالے سے مشہورہیں۔
Load Next Story