1971 کی جنگ میں شہید فلائنگ آفیسر نسیم بیگ کے کارناموں پر دستاویزی فلم جاری

دستاویزی فلم میں قوم کے بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

دستاویزی فلم میں قوم کے بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

LONDON:
پاک فضائیہ کی جانب سے 1971 کی جنگ میں شہادت پانے والے فلائنگ آفیسر نسیم نثار بیگ شہید تمغہ جرأت کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جنگ کے ہیرو فلائنگ آفیسر نسیم نثار بیگ شہید کے جنگی کارناموں پر مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کردی گئی۔ پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی اجراء کردہ دستاویزی فلم میں قوم کے بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔


دستاویزی فلم میں فلائنگ آفیسر نسیم نثار کی بےمثال جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور حربی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فلائنگ آفیسر نسیم نثار بیگ شہید دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت سینہ سَپر رہے، فلائنگ آفیسر نسیم وطن عزیز کی عظیم قربانی دیتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے۔

Load Next Story