شوہر کو قتل کرکے لاش ٹکڑے کرنے کے کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے

70 سالہ شوہر کو بے دردی سے قتل کرنے والی خاتون آئس نشے کی عادی ہیں، انویسٹی گیشن پولیس

70 سالہ شوہر کو بے دردی سے قتل کرنے والی خاتون آئس نشے کی عادی ہیں، انویسٹی گیشن پولیس

HYDERABAD:
صدر کے علاقے میں شوہر کو قتل کرکے لاش ٹکڑے کرنے کے کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

کراچی کے علاقے صدر میں 4 روز قبل 70 سالہ شخص کو بے دردی سے قتل کرنے کے واقعے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق 70 سالہ شوہر کو بے دردی سے قتل کرنے والی خاتون آئس نشے کی عادی ہیں، خاتون اور اس کا شوہر دونوں گزشتہ 7 سال سے آئس کا نشہ کررہے تھے، 2013 میں مقتول شیخ سہیل اور گرفتار خاتون رباب عرف عاصمہ کی شادی ہوئی تھی، نشے میں میاں بیوی ایک دوسرے سے لڑتے اور 2،2 ماہ تک ناراض بھی رہتے تھے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے کا کیس؛ خاتون کمرہ عدالت میں مسکراتی رہی

انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق جس رات قتل ہوا دونوں مل کر آئس کا نشہ کررہے تھے، خاتون حد سے زیادہ نشہ کرچکی تھی تاہم مقتول نشہ کرتا اور باہر آتا جاتا رہا جس پر سکون سے بیٹھ کرنشہ نہ کرنے پر جھگڑا شروع ہوا، نشے میں خاتون نے شوہر کو تھپڑ مارا اور پھر اسی دوران خاتون نے شوہر کے سر پر لوہے کی راڈ ماری جس سے خون نکلنے لگا۔

انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون شوہر کا خون صاف کرنے لگی اس دوران پھر جھگڑا ہوگیا اور خاتون پھر شوہرکو مارتی چلی گئی، خاتون نے پھر لاش کے ٹکرے کرنا شروع کر دیے، پہلے گردن اور بعد میں ہاتھ کاٹے جب کہ مقتول کے ہاتھ کھڑکی سے باہر پھینکتے ہوئے چوکیدار نے دیکھا، خاتون نیچے آئی اور دونوں ہاتھ اٹھا کر ساتھ لے گئی جب کہ خاتون گرفتاری کے 2 روز بعد تک نشے میں تھی۔
Load Next Story