23 مارچ کو کوئی بدامنی ہوئی تو پی ڈی ایم ذمہ دار ہوگی وزیرداخلہ
جو قومی پرچم تلے امن کی بات کرے اس سے بات ہوسکتی ہے، شیخ رشید
MULTAN:
وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سے کہا ہے 23 مارچ کو پریڈ ہوتی ہے، روڈز بند ہوتے ہیں، اگر 23 مارچ کو کوئی بدامنی ہوئی تو پی ڈی ایم ذمہ دار ہوگی۔
راولپنڈی میں زیر تعمیر ماں بچہ اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے کہا ہے کہ 23 مارچ کو یہاں پریڈ ہوتی ہے اور یہ قومی پریڈ ہے، اور ہماری تمام فورسز اپنی ریہرسل اور مشینری کے ساتھ روڈ پر ہوں گی، لانگ مارچ میں کسی بھی بدمزگی کی ذمہ دار اپوزیشن ہوگی، بچے بچے کو پتہ ہے کہ 23 مارچ سے دو 3 روز قبل ہی تمام سٹرکیں بند ہوجاتی ہیں، میں نے کہا ہے کہ اپوزیشن 30 مارچ کو یہاں آئے، اگر آپ قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو قانون بھی آپ کو ہاتھ میں نہیں لے گا، لیکن اگر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو قانون بھی ہاتھ دکھائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ دنیا میں کوئی اپوزیشن ایسی نہیں جس نے کسی حکومت کو 4 ماہ کا ٹائم دیا ہو، اس عرصے کے بعد عمران خان کی حکومت کو پونے 4 سال ہوجائیں گے اور ساتھ انتخابات کی تیاریاں شروع ہوجائیں گی، اب تو لوگوں نے بلدیاتی الیکشن کی مہم چلا رکھی ہے اور ساتھ ہی جنرل الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے، میں پہلے بتادوں کہ یہ اپوزیشن پہلے ای وی ایم پر پھڈا ڈالیں گے اور پھر جب اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے 80 حلقوں پر اثر پڑے گا تو یہ شور ڈالیں گے دھاندلی ہوگئی، کیوں کہ وہ تمام ووٹ تحریک انصاف کے ہوں گے، اپوزیشن پھڈا ڈالے ہم تیار ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں سے مذاکرات کے حوالے سے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جو قومی پرچم تلے امن کی بات کرے اس سے بات ہوسکتی ہے، ابھی کوئی بات فیصلہ کن مراحل میں نہیں،