کراچی میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ڈی ایس پی زخمی
مسلح ملزمان بیوی کے طلائی زیورات اترواکر فرار ہو گئے
کراچی:
گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت پرڈی ایس پی کوفائرنگ کر کے زخمی کردیا گیا جبکہ مسلح ملزمان نقدی اور بیوی کے طلائی زیورات اترواکر فرار ہو گئے۔
شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 18 پرفیوم چوک کے قریب کار سوار افراد سے لوٹ مار کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
زخمی کی شناخت 50 سالہ غلام مرتضیٰ کے نام سے کر لی گئی ، جو گلستان جوہر روفی گرین سٹی کے رہائشی اور سیکیورٹی زون ٹو میں ڈی ایس پی تعینات ہیں ۔
ایس ایچ او شاہراہ فیصل رانا حسیب نے بتایا کہ ڈی ایس پی اور ان کی اہلیہ ڈرائیور کے ہمراہ نواب شاہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد واپس اپنے گھر روفی گرین سٹی آرہے تھے جسے ہی ان کی گاڑی روفی گرین سٹی کی پارکنگ میں رکی تو موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان آ گئے اور انھوں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار شروع کردی ۔
مسلح ملزمان نے نقدی اور ڈی ایس پی سی کی اہلیہ سے طلائی زیورات اتر والیے ۔ اس دوران ڈی ایس پی نے مزاحمت کی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے ۔ڈی ایس پی پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں نجی اسپتال منتقل کردیاگیا ۔ پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھا کر کےواقعے کی تفتیش شروع کردی ہے