ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر صحت خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کو 14 دسمبر کو طلب کرلیا ہے

الیکشن کمیشن نے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کو 14 دسمبر کو طلب کرلیا ہے

کراچی:
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر صحت خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کردیا۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کو 14 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے فوکل پرسن برائے ترقیاتی پروگرام آصف خان سمیت پی ٹی آئی کے ایم این اے ارباب شیر علی کو بھی الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا ہے۔

 

 
Load Next Story