جب بھی بھارت میں انتخابات ہوں تو بی جے پی پاکستان مخالف بیانات دیتی ہے دفتر خارجہ

بی جے پی رہنماؤں کو مشورہ ہے کہ اپنی اندرونی سیاست میں پاکستان کو زیر بحث لانے سے گریز کریں، عاصم افتخار

بی جے پی رہنماؤں کو مشورہ ہے کہ اپنی اندرونی سیاست میں پاکستان کو زیر بحث لانے سے گریز کریں، دفتر خارجہ فوٹو: فائل

TOKYO:
دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت میں اہم ریاستوں میں انتخابات کے دوران بی جے پی یہی رویہ اپناتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں، بھارتی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز رویہ اپنایا، بی جے پی ہمیشہ سے تاریخی حقائق کو مسخ کرتی آئی ہے۔


عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت میں اہم ریاستوں میں انتخابات کے وقت بی جے پی یہی رویہ اپناتی ہے، بی جے پی آر ایس ایس اترپردیش میں انتخاب جیتنے کے لیے بھارتی وزیر دفاع نے اشتعال انگیز زبان استعمال کی، بی جے پی رہنماؤں کو مشورہ ہے کہ اپنی اندرونی سیاست میں پاکستان کو زیر بحث لانے سے گریز کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مثالیں بھارت کے اندر اور مقبوضہ کشمیر میں موجود ہیں، پاکستان نومبر 2020ء میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر ڈوزیئر پیش کر چکا ہے۔
Load Next Story